Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ڈی آئی خان؛ دہشتگردوں کا پولیس کیمپ پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں ٹول پلازہ کے قریب دہشت گردوں نے پولیس کیمپ پر جدید ہتھیار اور دستی بم سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار کے شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے ٹول پلازہ کے قریب پولیس کیمپ کو نشانہ بنایا، حملہ آوروں نے جدید ترین ہتھیاروں سے حملہ کیا جبکہ حملے میں دستی بم بھی استعمال کیے گئے جبکہ پولیس کیمپ میں 15 سے 20 پولیس اہلکار موجود تھے، پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی جبکہ تھانوں سے مزید نفری طلب کرلی گئی ہے اور فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شیر عالم خان شہید ہوگئے ہیں، شہید کا جسد خاکی ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں مسافروں کو یارک ٹول پلازہ کی طرف سفر کرنے سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں