Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

خیبرپختونخوا کے شہر سوات، مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات، مینگورہ اور گردونواح میں ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے سے شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل ہی افغانستان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس پایا گیا اور عوام کلمہ طیبہ کا ورد کرتی ہوئی گھروں سے باہر آگئی۔

افغان میڈیارپورٹس کے مطابق افغانستان میں 4 اعشاریہ 8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کا مرکز ضلع زنداجان سے 19کلومیٹر دور اور گہرائی 10کلو میٹر تھی۔

افغان میڈیا کے مطابق ہرات میں 24گھنٹوں کے دوران 3 زلزلے ریکارڈ کیے گئے جبکہ ترکمانستان، ازبکستان اور ایران میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل نیپال اور بھارت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ نیپال میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کا اثر شمالی بھارت تک پھیل گیا تھا۔

اتر پردیش کے دارالحکومت لکھنئو اور بھارت کے دارالحکومت دہلی میں بھی زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہوکر دفاتر اور گھروں سے باہر نکل آئے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں