Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کل ہونے والے اجلاس میں رواں مالی سال 2023-24 کے آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔

صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ بورڈ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی علی الصبح نواز شریف انٹرچینج بیدیاں روڈ انڈرپاس پہنچ گئے۔

وزیر اعلیٰ محسن نقوی کے مسلسل دوروں سے انڈرپاس کی کھدائی کا کام مکمل ہو گیا۔

اس دوران کنٹریکٹر نے منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ انڈر پاس کی ریٹینگ والز، ڈیک سلیب پر کام جاری، انڈر پاس کی چھت مکمل کر لی گئی ہے، انڈرپاس کے اطراف کی سڑکوں پر بھی کام ہو رہا ہے، الیکٹرک پولز کی تنصیب کا عمل بھی جاری ہے، انڈرپاس کو آئندہ چند ہفتے میں مکمل کر کے ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے پراجیکٹ کے تعمیراتی کاموں، انڈرپاس کے بیڈ اور دیواروں کا تفصیلی جائزہ لیا اور کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے پر 3 شفٹ میں کام جاری رکھا جائے اور باقی ماندہ کاموں کو جلد مکمل کیا جائے۔

صوبائی وزراء منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، سی سی پی او، ڈپٹی کمشنر بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں