Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

  کراچی میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں اضافہ

کراچی میں گاڑی چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملزم رات کے اندھیرے میں گھر کے باہر کھڑی گاڑی کو لے گئے، ملزم نے پہلے گاڑی کا لاک کھولا پھر 35 منٹ کی جدوجہد کے بعد گاڑی لے اڑا۔

 واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے، ضلع وسطی میں رواں سال سینکڑوں گاڑیاں چوری ہوئی ہیں، پولیس کو واردات کی اطلاع کردی گئی ہے اور پولیس نے واردات کی رپورٹ درج کرنے کے بجائے متاثرہ شہری کو ایک پرچی تھما دی ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں