Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کا سلسلہ جاری

سپرہائی وے فقیرا گوٹھ میں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے کہا ہے کہ ہیوی مشینری کے ذریعے دادن ابڑو کے اڈوں کو مسمار کیا جارہا ہے، آپریشن کے دوران اب تک 25 موٹرسائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں، ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی بھاری نفری آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ عرفان بہادر نے کہا کہ آپریشن میں 7 ایس ایچ اوز اور دیگر افسران شریک ہیں، ایس پی سہراب گوٹھ ڈویژن آپریشن میں موجود ہیں، مخصوص علاقے کو گھیر کر آپریشن کیا جارہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں