امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ دین عدل اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین پر حملے بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، مظلوم فلسطینی نہتے ہوتے ہوئے بھی قبلہ اول کے لئے کھڑے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام ایک نظام کا نام ہے، اسلام کے نظام کی بنیاد عدل اور مشاورت پر ہے، دین عدل اور انصاف کی بنیاد پر قائم ہوتا ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سوال ہے مسلم حکمران وسائل ہوتے ہوئے کچھ نہیں کر رہے، امریکہ دہشت گرد ریاست ہے، اسی لئے اسرائیل کی دہشت گردی کا ساتھ دے رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل انسانیت کے لئے دہشت گرد ریاست ہے، ہم قائداعظم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اسرائیل کو کسی صورت نہیں قبول کرسکتے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ اسرائیل اب تک ہزاروں لوگوں کو شہید کر چکا ہے، اگر حماس اقدام نہیں اٹھاتی تو فلسطین کے لئے کون آوازاٹھا رہا تھا؟ حماس کے اقدامات سے پوری دنیا جاگ چکی ہے، حماس نے ظالم اور مظلوم کے درمیان تقسیم قائم کردی ہے۔
اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 4600 سے تجاوز کرگئی
غزہ پر اسرائیلی بمباری میں 1800 سے زائد بچوں سمیت 4600 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری جاری ہے جس میں 1873 بچوں اور 1023 خواتین سمیت 4651 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔
فلسطینی وزیر اطلاعات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بمباری سے 400 فلسطینی شہید ہوئے۔
فلسطینی میڈیا نے اسرائیلی بربریت کو اب تک کی بدترین بمباری قرار دے دیا۔
اسرائیلی فورسز نے الشفاء اور القدس اسپتال کے قریبی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ مغربی کنارے میں 2 نوجوان شہید ہوئے جبکہ ڈاکٹر سمیت 7 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسرائیلی فورسز نے غزہ میں اسکول کو بھی نشانہ بنایا ، جہاں بمباری میں بے گھر ہونےوالے معصوم شہری مقیم تھے۔
القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے خان یونس کے علاقے میں حملہ کیا جس پر جوابی کارروائی میں اسرائیل کے ایک ٹینک اور دو فوجی بلڈوزرز تباہ کر دیے گئے۔
ایک فوجی ہلاک اور تین اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے جبکہ دیگر اسرائیلی فوجی گاڑیاں چھوڑ کر پیدل اسرائیل فرار ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جماعت اسلامی کو تحفظ غزہ مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا جس کے باعث پولیس نے کارکنان پر تشدد کر کے انہیں گرفتار کر لیا تھا مگر معاہدہ ہونے کے فوری بعد رہا بھی کر دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















