Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم فلسطنی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، مولانا عبدالغفور حیدری

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم فلسطنی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کوئٹہ میں طوفان الاقصیٰ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی بھائی بدترین ظلم کا شکار ہیں اور ہم آج تمام امت مسلمہ کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کے ساتھ یکجہتی کیلئے یہاں موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جے یو ائی امت مسلہ کی نمائندگی کرتی ہے، دنیا میں جہاں  بھی مسلمانوں پر ظلم ہوا  ہم نے بھرپور ساتھ دیا، اسی لیے ہم فلسطین کیساتھ اخلاقی اور مالی طور پر کھڑے ہیں۔

مولانا عبدالغفور نے یہ کہا کہ فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجتی کی پورے ملک میں مظاہرے کئے، ہم فلسطنی بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ جیسا دہشت گرد اسرائیل کی سر پرستی کررہا ہے ، ساری دنیا کی معیشت پر اسرائیل کا کنڑول ہے، اسرائیل اپنا ہاتھ کھیچ لے تو امریکہ اور برطانیہ کا بھٹہ بیٹھ جائے گا۔

مولانا عبدالغفور کا کہنا تھا کہ عالم اسلام خواب غفلت  میں مبتلا ہے جبکہ او ائی سی ، بائیس  ممالک کی افواج  کس مرض کی دوا ہیں، ہندوستان نے کشمیر کو ہڑپ کرلیا مگر ہمارے حکمرانوں کو غیرت نہیں آئی۔

جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کا مزید کہنا تھا کہ اقوام متحدہ امریکہ اور اسرائیل کا غلام بنا ہوا ہے جبکہ فلسطین اقوامِ متحدہ کے اصولوں کے تحت اپنی سرزمین  کے دفاع کی جنگ لڑ رہا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں