امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم فلسطین اور غزہ کے مسلمانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں میں ساڑھے 7 ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ اسرائیل نے آبادیوں اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا، فلسطینی عوام کو نسل کش جنگ کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ صرف عربوں کانہیں ہرمسلمان کا ہے، امریکا اسرائیل کے ساتھ ہے اور ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں ۔
سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کا مسئلہ ہے، لاکھوں نوجوان غزہ جا کر شہادت کیلئے تیار ہیں،جماعت اسلامی 19 نومبر کو لاہور میں ملین مارچ کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے حکمران امریکا کے خوف میں مبتلا ہو کر اسے خوش کرنے میں مصروف ہیں، اللہ یا امریکا میں سے کسی ایک کی غلامی کا انتخاب کرنا ہوگا۔
سراج الحق کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکمرانوں نے زندہ ممالک کو مردہ قبرستان بنا دیا جبکہ اسلام آباد میں گزشتہ روز ہمارے کارکنان پر تشدد کیا گیا، ہمارے حکمران بزدل اور خوف میں مبتلا ہیں۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ایمان کی طاقت سب سے زیادہ مضبوط ہے، امریکا اور اسرائیل کو شکست ہوگی جبکہ اسرائیل جب تک ظلم بند نہیں کرتا تب تک احتجاج کرتے رہیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















