کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔
تفصیلات کے مطابق کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نےلیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں جمہوریت کے ساتھ کھڑاہوں، لیاقت آبادبھی 75سال سے حقیقی جمہوریت کے ساتھ کھڑاہے، لیاقت آباد میں آج ہمارے نمائندے شہید ساتھیوں کا خاندان بھی بیٹھا ہے، ہمارے ساتھ لاپتہ ساتھیوں کا خاندان بھی کھڑا ہے، پاکستان کا ضمیر اور ریاست جواب دے یہ لاپتہ لوگ کون ہیں، تمام قربانیاں ہر طرح کی تحریکوں کا محور یہ لیاقت آباد رہا ہے، لیاقت آباد کے لوگ اپنے حصے کی آزادی اپنے کاندھوں کے اوپر اٹھا کر لائے تھے، پاکستان کی اولادوں سے ناانصافی کسی صورت کبھی نہیں کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے 200لوگ لاپتہ ہیں جواب کون دےگا؟ ہم جاگیردارانہ جمہوریت کے خلاف ہیں، ہمیں مزید دیوار سے لگایا تو دیوار گر جائے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ 3 صوبوں اوراسلام آباد سے1640ارب روپے جمع ہوتے ہیں، صرف اکیلا کراچی ملک کو1760ارب روپے دیتا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے صوبے دھرتی ماں نہیں ہو سکتے، اگرکوئی دھرتی ماں ہے تو وہ صرف پاکستان ہے۔
کنوینر ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان بنانے کے لیے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دیں، عوام کے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، ہم اپنےحصے سے زیادہ کی قربانیاں دے چکے ہیں، قربانی دینے کا ہمارا وقت ختم ہورہا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















