Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، مصطفیٰ کمال

 سینیئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیئر ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے لیاقت آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد والوں نے آج بتا دیا کراچی پاکستان کولیڈ کرے گا، بڑی پارٹیاں بھی کراچی میں اتنے لوگ جمع نہیں کرسکتے جتنے آج لیاقت آباد میں ایم کیوایم جلسے میں موجود ہیں، یہ ثابت ہوگیا کہ ایم کیوایم کے سوا کراچی کو کوئی سوارنے والا نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے پندرہ سال حکمرانی کرکے کراچی کو بھی لاڑکانہ بنا دیا ہے، دنیا چاند پر جارہی تھی اور پچھلے پندرہ سالوں سے لوگ گٹر میں گر کر مررہے تھے، کراچی میں جتنے بھی کام ہوئے وہ صرف ایم کیوایم کے زمانے میں ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ بزنس میں لیاقت آباد کو بائی پاس کرکے انڈسٹریل ایریا جاتا تھا ان انڈرپاسز کی بدولت وہ اب مجبور ہے یہاں سے گزرے، پیپلزپارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، پیپلزپارٹی نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ وہ کراچی اور مہاجر قوم کا ووٹ لے لے گی۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پیسے پھینک کر کراچی سے بائیکاٹ کرانا چاہ رہی ہے، پروف کے ساتھ بتا کر کہتا ہوں کہ بائیکاٹ کی کال پیپلزپارٹی سے پیسے لے کر کی جارہی ہے، پیپلزپارٹی سے صوبائی خودمختاری کے نام پرجو اٹھارویں ترمیم منظور کرائی اسکو مسترد کرتے ہیں۔

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سندھ کے 1 ہزار 4 سو 82 ارب میں سے کراچی کو صرف اور صرف چند ارب دیے گئے، ایم کیوایم پاکستان مطالبہ کرتی ہے اٹھارویں ترمیم میں مزید ترمیم کی جائے، ایم کیوایم مطالبہ کرتی ہے صوبے سے ڈسٹرکٹ کو جو پیسے ملتے ہیں اسکو آئین میں لکھ دو، ایم کیوایم کے مطالبات اٹھارویں ترمیم میں لکھ دو تو کراچی سنور جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان فلسطین نے آج بھی فلسطین کے پرچم کو تھامے ہوئے ہے، آج امت مسلمہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کار شکار ہے، معصوم فلسطنیوں کےلئے پورا پاکستان شدید دکھی ہے، یہ ظالم کا نہیں مظلوم کو قصور ہے کہ ہم پانی گٹر کے مسائل سے باہر نہیں آرہے، ہمیں فلسطین کے بچوں سے سبق سیکھنا چاہیئے جو اسرئیلی ٹینکوں کے آگے کھڑے ہیں، ہمیں فلسطین کے بچوں سے سبق سیکھتے ہوئے ظالم کے سامنے پرامن روڈ پر نکل آنا پڑے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں