چوہدری سرور نے کہا ہے کہ فلسطینی بھائیوں کی آزادی تک ان کا ساتھ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے میڈیا سے کفتو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لوگ جیل میں رہ رہے ہیں ، غزہ جیل بن چکی ہے،پانی اور خوراک نہیں جبکہ اسرائیل کی بمباری سے 7 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسپتالوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، پوری دنیا میں فلسطین کے حق میں مظاہرے ہورہے ہیں، فلسطینیوں کا مطالبہ ہے ہمارا علاقہ واپس دیا جائے۔
ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نہتے فسلطینیوں کا خون بہا رہا ہے جبکہ اسرائیل نے فلسطین پر ناجائز قبضہ کررکھا ہے، اسرائیل فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کررہا ہے
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ، فلسطینی بھائیوں کی آزادی تک ان کا ساتھ دیں گے۔
ق لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری سرور کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری فلسطینیوں پر ہونے والے ظلم کا نوٹس لے جبکہ اقوام متحدہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت روکنے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















