Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

دو نمبر سیمنٹ بنا کر فروخت کرنے والا ملزم گرفتار

دو نمبر صابن سرف اور کھانے پینے کی اشیاء کے بعد دو نمبر سیمنٹ بیچنے کا بھی انکشاف ہوا ہے،ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بڑی کمپنی کے نام پر دو نمبر سیمنٹ بنا کر فروخت کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

ملزم سے 122 بوری جعلی لکی سیمنٹ اور 10 بوری جعلی سیمنٹ بنانے کا سامان برآمد کیا گیا ہے۔

ملزم کو  چاکیواڑہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ملزم کی شناخت اعجاز حسنین حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزم غیر قانونی طور پر بڑی کمپنیوں کے نام استعمال کرکے لوکل سیمنٹ بیچا کرتا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کا سابقہ کریمنل ریکارڈ معلوم کیا جا رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں