Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو اب تک کا بڑا دھچکا؛ انتہائی اہم رہنما ن لیگ میں شامل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن قومی اسمبلی وجیہہ قمر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف سے وجیہہ قمر نے ملاقات کی۔

دورانِ ملاقات انہوں نے نواز شریف، شہباز شریف اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ن لیگ میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

شہباز شریف نے وجیہہ قمر کو خوش آمدید کہا اور پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔

وجیہہ قمر کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی قیادت میں ن لیگ نے تعمیر و ترقی میں تاریخی کردار ادا کیا، تعمیر کی قوت کا ساتھ دینا ہے۔

ملاقات کے موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں