Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نواز شریف مری سے اسلام آباد پہنچ گئے

سابق وزیر اعظم و قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف مری سے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف اسلام آباد پہنچتے ہی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے گھر تشریف لائے۔

نواز شریف نے اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور اہل خانہ سے بیٹے کے حادثے میں انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

دوسری جانب قائد مسلم لیگ (ن) نواز شریف آئندہ ہفتے سے سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کے خواہاں ہیں۔

نواز شریف آئندہ ہفتے سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پارٹی قائد کا دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے، نواز شریف کی حالیہ حلیف جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کو ترجیح دی جائیگی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں