Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی

سرکاری ملازمین کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران پنجاب کابینہ کا وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نگران پنجاب کابینہ نے2023-24 کے آئندہ 4 ماہ کے بجٹ کی منظوری دے دی۔

آئندہ 4 ماہ کیلئے 2073 ارب روپے کا بجٹ منظور کیا گیا، جس میں غیر ترقیاتی اخراجات کیلئے 1718  ارب روپے اور جاری ترقیاتی اسکیموں کے بجٹ کیلئے 355 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔

33 ارب روپے کی غیرملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی اسکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا، غیر ترقیاتی بجٹ انتظامی، معمول اور آپریشنل اخراجات کے لیے بھی رقم مختص کی گئی ہے۔

آئندہ 4 ماہ کے بجٹ میں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ بورڈ کی 4900 ترقیاتی اسکیموں کیلئے 355 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا ہے جبکہ یکم نومبر سے شروع ہونے والے فنڈز کو 120 دنوں کے لیے مختص کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کے لئے 170 ارب روپے منظور کیے گئے اور پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے پہلا 4 ماہ کا جولائی تا اکتوبر بجٹ منظور کیا تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں