معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے بیٹے عاصم جمیل کی نمازجنازہ ادا کردی گئی ہے۔
عاصم جمیل کی نمازجنازہ میں سیاستدانوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مولانا طارق جمیل نے جنازے میں شرکت کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوان بیٹے کا صدمہ بہت بڑا صدمہ ہے ، جوان بیٹےکی موت کا غم وہی جانتا ہے جس پر گزری ہے، یہ جو زخم لگا ہے جلد نہیں بھرے گا ۔
معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے مزید کہا کہ میرا بیٹا بہت نیک تھا ، ہم اللہ کی رضا پر راضی ہیں، ہمیں پتا ہے زندگی کا دھاگہ ایک دن ٹوٹے گا، جنازے میں شرکت پرعوام کا شکریہ اداکرتا ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے صاحبزادے عاصم جمیل کی میاں چنوں میں ہلاکت کی خبر تیزی سے ہوگئی لیکن بعد ازاں مولانا طارق جمیل کے بڑے صاحبزادے مولانا یوسف جمیل نے اپنے بھائی کے قتل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ عاصم نے گارڈ سے گن چھین کر خود کو شوٹ کیا۔
مولانا یوسف جمیل نے اپنے پیغام میں چھوٹے بھائی عاصم جمیل کے قتل کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں۔انکے خاندان کی کسی سے دشمنی نہیں ہے، میرابھائی عاصم جمیل بچپن سے شدید ڈپریشن کا مریض تھا، عاصم جمیل کوعلاج کی غرض سے پچھلے چھ ماہ سے بجلی کے جھٹکے لگائے جارہے تھے۔
مولانا طارق جمیل کے بڑے بیٹے نے مزید بتایا کہ اتوار کی شام عاصم نے گارڈ سے گن چھین کر خود کو شوٹ کرلیا، ہمارے لئے بہت بڑاسانحہ ہے ہم اللہ کے فیصلے پر راضی ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















