Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی ترقی کیلئے مسیحی بھائیوں کی قربانیاں ناقابل فراموش ہے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ہمارے مسیحی بھائیوں کی قربانیاں اور کردار ناقابل فراموش ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے گورنر ہاؤس لاہور میں ڈائریکٹر نیشنل کرسچن ایوراڈز راجہ نتھانیل کے زیراہتمام کرسچن نیشنل ایوارڈ کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں سینیٹر کامران مائیکل نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں گورنر پنجاب نے بہتر کارکردگی پر سینیئر کامران مائیکل سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد میں کرسچن نیشنل ایوارڈز تقسیم کیے۔

اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ پاکستان کیلئے جہاں مسلمانوں نے بہت سی قربانیاں دیں وہیں مسیحی برادری نے بھی اپنا تن، من، دھن قربان کرنے سے دریغ نہیں کیا، ان قربانیوں کو ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

محمد بلیغ الرحمن نے یہ بھی کہا کہ اقلیتیں ہمارے ماتھے کا جھومر اور درخشندہ ستارہ ہیں، ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے ہمارے مسیحی بھائیوں کی قربانیاں اور کردار ناقابل فراموش ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں اقلیتیں جس قدر آزادی اور سکون سے زندگی گزار رہی ہیں یہ اس خطے میں بسے والوں کے لئے ایک روشن مثال ہے۔

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ گورنر ہاؤس کے دروازے اقلیتی برادری کے لیے کھلے ہیں، یہاں اب تک ایس پی سنگھا ایوارڈز سمیت اقلیتوں کی کئی تقریبات منعقد ہو چکی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں