وفاقی کابینہ نے گیس کی قیمت میں اضافہ مؤخر کرتے ہوئے ای سی سی کو معاملے کا ازسر نوجائزہ لینے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی صدارت میں ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں گیس کی قیمتوں سے متعلق غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ای سی سی گیس کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ پھر سے کرے گی، کابینہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق مزید غور کی ہدایت کی ہے، کابینہ فیصلے کی روشنی میں ای سی سی کا اجلاس آج ہی منعقد ہوا، اقتصادی رابطہ کمیٹی گیس قیمتوں سے متعلق کل دوبارہ غور کرے گی، کیپٹوپاور پروڈیوسرز کیلئے گیس نرخوں میں اضافے کی سمری دوبارہ تیار کی جائے گی، کل ای سی سی اجلاس میں گیس سمری دوبارہ پیش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج گیس کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہو سکا، اجلاس میں وزارت توانائی گیس کی قیمتوں کی نئی سمری پیش کرے گی، کیپٹووپاور پروڈیوسرز کیلئے مقامی گیس کے نرخوں میں اضافہ کیا جائے گا، ای سی سی پہلے گیس کی قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے کی منظوری دے چکی ہے، وفاقی حکومت یکم نومبر سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















