یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑا ریلیف ملنے کے امکانات کم نظر آنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق آئندہ 15 روز کیلئے قیمتوں پر معمولی کمی یا پھر برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
دستاویز کے مطابق عالمی مارکیٹ میں مصنوعات کی قیمتوں کی اوسطاً شرح 90.88 ڈالر فی بیرل ہے، 16 اکتوبر سے ملکی سطح پر روپے کی قدر مستحکم ہونے کے بجائے کمزور ہوئی، 16 اکتوبر کو ایکسچینج ریٹ کے تحت روپیہ کی قدر 276 روپے 75 پیسے تھی، 30 اکتوبر کو روپے کی قدر 281 روپے سے زائد پر ٹریڈ کر رہی ہے، ایکسچینج ریٹ اور عالمی مارکیٹ کے باعث قیمتوں میں بڑا ریلیف نہیں بنتا۔
اوگرا قیمتوں سے متعلق ورکنگ 31 اکتوبر کو حکومت کو بجھوائے گا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت کے بعد آج قیمتوں کا تعین کرے گی۔
بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان
دوسری جانب بجلی 55 پیسے فی یونٹ تک مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
سی پی پی اے نے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست دائر کر دی۔
نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت کرے گی، منظوری کی صورت میں صارفین پر ایک ماہ کیلئے 8 ارب 37 کروڑ کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
درخواست کے مطابق ماہ ستمبر میں 12 ارب 92 کروڑ یونٹ بجلی کی فروخت ہوئی، ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 37.55 فیصد رہی، ستمبر میں آر ایل این جی سے بجلی کی پیداوار 15.95 فیصد ہوئی، ماہ ستمبر میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 1.80 فیصد رہی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















