Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

فرخ حبیب اور عثمان ڈار کے بعد اسد عمر نے بھی خاموشی توڑدی؛ سرپرائز اعلان

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے سرپرائز اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے انسدادِ دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی تھی لیکن میں تحریک انصاف کے ساتھ ہوں۔

اسد عمر نے استحکام پاکستان پارٹی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انکی سیاست میں انہیں بیسٹ آف لک۔

یاد رہے کہ انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور میں نو مئی واقعات پر درج مقدمات میں اسد عمر اور چیئرمین پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتوں میں 22 نومبر تک توسیع کردی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں