Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی میں اندھیر نگری چوپٹ راج

خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی منافع کے بجائے خسارے پر چل پڑی۔

دستاویزات کے مطابق ٹورازم اتھارٹی کی سالانہ آمدن 20 کروڑ تک جبکہ تنخواہوں کی مد میں 33 کروڑ خرچ ہو رہے ہیں، اتھارٹی پر غیر قانونی کنٹریکٹ ملازمین اور ڈیپوٹیشن ملازمین کی مراعات کا بوجھ بڑھ گیا، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی میں تین کیٹیگریز میں ملازمین ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، ٹورازم کارپوریشن سے آئے 67 مستقل ملازمین، کنٹریکٹ پر بھرتی 94 ملازمین جبکہ 17 ڈیپوٹیشن ملازمین شامل ہیں۔

دستاویز کے مطابق ٹورازم ایکٹ کے خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹریکٹ ملازمین کو غیر قانونی طور پر گزشتہ سال توسیع دی گئی، اس سال بھی توسیع دینے کی تیاری مکمل کر لی گئی، کنٹریکٹ ملازمین میں گریڈ 17,18 اور 19 کے ملازمین پر آڈٹ اعتراضات کے باوجود بھی کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی، کنٹریکٹ پر بھرتی ملازمین ایک سال کے دوران 7 کروڑ 61 ہزار سے زائد غیر قانونی تنخواہیں اور مراعات لے چکے۔

جاری کردہ دستاویزات کے مطابق ٹورازم ایکٹ 2019 کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین کو کسی صورت توسیع نہیں دی جا سکتی، ایکٹ کے مطابق کنٹریکٹ ملازمین صرف ایک سال تک تنخواہیں لے سکتے تھے۔

دوسری جانب وفاق کے ذمہ واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے خیبرپختونخوا حکومت کو مالی مشکلات کا سامنا ہے۔

محکمہ خزانہ کی دستاویز کے مطابق ہر ماہ وفاق سے ماہانہ ملنے والے 60 سے 65 ارب روپے تاخیر کا شکار ہیں۔ تنخواؤں، پنشن اور نان سیلری بجٹ میں ماہانہ 10 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے تو تنخواؤں اور پنشن پر 54 ارب اور نان سیلری بجٹ پر 5 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں، قرضوں کی ادائیگی پر 3 ارب اور ترقیاتی کاموں پر 7 ارب روپے خرچ ہو رہے ہیں۔

دستاویز کے مطابق واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز، صحت کارڈ، بی آر ٹی اور ایم ٹی آئی اسپتال پر اخراجات سے خزانے پر بوجھ بڑھ گیا ہے، ایم ٹی آئی اسپتالوں کو 4 ارب، صحت کارڈ کی مد میں ماہانہ 3 ارب روپے دے رہے ہیں، ڈبلیو ایس ایس پی کو 50 کروڑ روپے دینے سے مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، بی آر ٹی کو ماہانہ 30 کروڑ سے مالی خسارے میں اضافہ ہوا ہے۔

جاری کردہ دستاویز کے مطابق وفاق سے خیبرپختونخوا حکومت کو فنڈز ملنے کے بعد تنخواہوں، پنشن اور نان سیلری یا اسپتالوں صحت کارڈ اور بی آر ٹی کو فنڈ جاری کر سکے گی، کے پی حکومت صرف قرضوں یا ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈز جاری کر سکتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں