پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے بڑا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے شعبہ خواتین سندھ کی صدر شگفتہ جمانی کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
اس دوران سابق صدر نے پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے خواتین کو متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن میں خواتین کا اہم کردار ہو گا، پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے میں موجود ہوں۔
انہوں نے نواز شریف کے وطن واپس آنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف پاکستان آئے ہیں سیاست ان کا حق ہے، سب سے پہلے میں نے ہی نواز شریف کو پاکستان واپس آنے کا کہا تھا۔
سابق صدر نے کہا کہ ملتان میں گھر بنا لیا، جنوبی پنجاب کے دوستوں اور کارکنان سے خود ملاقاتیں کروں گا۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ نوابشاہ میں بھی کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہا ہوں، کارکنوں کا اصرار تھا کہ وہ مجھ سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں، کارکنوں الیکشن کی بھرپور تیاری کریں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















