سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن ونگ نے کارروائی کر کے ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی انویسٹیگیشن ونگ نے ملزم کو لائنز ایریا سے گرفتار کیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نارتھ کراچی کلنگ ٹیم کا ممبر رہا ہے اور سیاسی مخالفین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے، گرفتار ملزم کی شناخت رحمان قریشی عرف ببلو کے نام سے ہوئی ہے جس نے 2011 میں لسانی بنیاد پر اجمیر نگری میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان نے کہا کہ 2011 میں ملزم نے سیاسی جماعت کے کارکن شاھ رخ کو قتل کیا، 2012 میں ملزم نے نارتھ کراچی میں سیاسی جماعت کے کارکن عابد کو قتل کیا، ملزم نے 2012 میں ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر سیاسی جماعت کے کارکن طلحہ کو قتل کیا، 2013 میں ملزم نے سرجانی ٹاؤن میں ساتھیوں کے ساتھ ملکر سیاسی جماعت کے کارکن حامد اور ایک نامعلوم عورت کو قتل کیا، گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















