پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما نے آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما غلام سرور خان نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔
یاد رہے کہ غلام سرور خان نے نو مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے تحریک انصاف چھوڑ دی تھی۔
غلام سرور خان نے پاکستان عام انتخابات، 2018 میں پنجاب کے حلقہ این اے۔63 میں پاکستان تحریک انصاف سے انتخاب میں حصہ لیا اور کامیابی حاصل کی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















