Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم کا زیر تعمیر امامیہ کالونی شاہدرہ فلائی اوور کا دورہ

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے لاہور میں زیر تعمیر امامیہ کالونی شاہدرہ فلائی اوور کا دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو منصوبے کی اب تک کی پیشرفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیراعظم کو بتایا گیا کہ لاہور فیصل آباد ریلوے لائن کے اوپر امامیہ فلائی اوور بنایا جارہا ہے اورشاہدرہ امامیہ کالونی فلائی اوور کا 70فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ امامیہ کالونی شاہدرہ فلائی اوور 18ماہ کا پروجیکٹ تھا جو پنجاب حکومت کے تعاون سے ساڑھے 6 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

انوار الحق کو بریفنگ دیتے ہوئے مزید کہا گیا کہ دسمبر تک یہ منصوبہ مکمل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ترقیاتی منصوبوں کی خاطر خواہ پیشرفت پر پنجاب حکومت کو سراہا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں