Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا

حکومت نے ملک بھر میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا ہےجس کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے 15 دن کےلیے ہوگا۔

قیمتوں کے حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی فی لٹر قیمت 283 روپے 38 پیسے برقرار رہے گی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لٹر قیمت بھی 303  روپے 18 پیسے برقرار رہے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 82 پیسے کمی کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل کی  قیمت میں بھی 3 روپے 40پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ روپے کی قدر میں اضافے کی وجہ سے یکم نومبر سے ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 18 روپے فی لیٹر کی مزید کمی متوقع ہے۔

اگر نگران حکومت پیٹرولیم لیوی میں مزید اضافہ نہیں کرتی تو ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) کی قیمت میں تقریباً 5 سے 6 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جبکہ پیٹرول تقریباً 18 روپے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔

اس کی بنیادی وجہ گزشتہ 15 روز میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں تقریباً 3 روپے کا اضافہ ہے، اس دوران عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی اوسط قیمت میں تقریباً 1.3 ڈالر فی بیرل کمی بھی آئی ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 3.5 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ نگران حکومت نے 15 اکتوبر کو پیٹرول کی قیمت میں 40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے کمی کا اعلان کیا تھا۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں