پاکستان مسلم لیگ ن نے آئندہ انتخابات سے متعلق اہم اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن باضابطہ طور پر انتخابی مہم شروع کر رہی ہے اور ن لیگ بغیر کسی اتحاد کے انتخابات میں حصہ لے گی۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو کبھی بھی 5 سال نہیں دیئے گئے لیکن پھر بھی انہوں نے ہر بار ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کیا۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ شیخ رشید کے چلے کا علم نہیں لیکن ان کا کہنا ہے کہ مجھے کسی نے کچھ کہا نہیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کسی صورت این آر او نہیں ملے گا اور چیئرمین پی ٹی آئی کو القادر ٹرسٹ سمیت تمام جرائم کا حساب دینا ہو گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















