Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کو شدید دھچکا، مزید وکٹیں گر گئیں

پاکستان تحریک انصاف کے مزید کھلاڑیوں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین سے لیہ سے سابق ضلعی صدر پی ٹی آئی چوہدری یاسر عرفات نے ملاقات کی اور پارٹی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت آئی پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس کے علاوہ لیہ سے سابق ضلعی وائس چیئرمین بیت المال مہر ظفر اقبال گروا نے بھی جہانگیر ترین سے ملاقات  کے بعد پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔

اس موقع پر جہانگیر ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں کو خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کے مفلر پہنائے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں