Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ژوب میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن؛ 8 دہشتگرد ہلاک

ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ہوا جس کے نتیجے میں 6 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا ضلع ژوب کےعلاقے سمبازا میں اینٹی جنس بیسڈ آپریشن ہوا اور آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ جس کے نتیجے میں 8 دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ہلاک دہشتگرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز قوم کے تعاون سے بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں