کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی جلسوں کے حوالے سے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رابطہ کمیٹی اور سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ عام انتخابات سے پہلے شہر میں پارٹی کو بھرپور طریقہ سے فعال کرنا ہے۔
ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی جلسوں کے حوالے سے مہم تیز کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور سی او سی کے مشترکہ اجلاس میں جلسوں کا شیڈول طے ہو گیا ہے، جلسوں کے مقام کا تعین بھی دو سے تین روز میں کر لیا جائے گا۔
ذرائع رابطہ کمیٹی کے مطابق ایم کیو ایم اپنا اگلا پاور شو 26 نومبر کو کورنگی ٹاؤن میں کرنے جا رہی ہے، 2 دسمبر کو ایم کیو ایم پاکستان گلشن اقبال ٹاؤن میں عوامی جلسہ کرے گی۔
علاوہ ازیں ایم کیو ایم پاکستان یکم اکتوبر سے اب تک ملیر ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد ٹاؤن میں عوامی جلسے کر چکی ہے۔
عام انتخابات سے قبل ایم کیو ایم کا سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ
عام انتخابات سے قبل متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سیاسی رابطے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی جلد بیٹھک لگے گی، ایم کیو ایم کا وفد سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔
ذرائع کے مطابق دونوں فریقین میں عام انتخابات کی تاریخ سمیت مختلف امور پر مشاورت ہوگی۔
اس کے علاوہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن کے قائد کے مابین عام انتخابات سے قبل سیاسی اتحاد بنانے پر بھی مشاورت ہوگی۔
یاد رہے کہ ایم کیو ایم کے حالیہ دنوں مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ ملک میں عام انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، تاہم اس حوالے سے 21 ستمبر 2023 کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اہم اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک میں عام انتخابات جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں کرادیے جائیں گے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















