Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے، شہباز شریف

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف سے سابق رکن قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ اور برطانوی وکیل عنصر محمود کی الگ الگ ملاقات ہوئی۔

 احسان الحق باجوہ نے پارٹی صدر سے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پرتبادلہ خیال کیا، احسان الحق باجوہ اور عنصر محمود نے شہبازشریف کو 21 اکتوبر کے تاریخی اجتماع پر مبارک دی۔

 سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ پارٹی رہنماﺅں اور کارکنوں نے بڑے جذبے سے کام کیا، پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے، یہ الیکشن ہم نے عوام اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے لڑنا ہے۔

شہبازشریف نے کہا کہ معیشت بحال اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانی ہے، وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کا مستقبل روشن کریں گے، ملک سے مہنگائی کے اندھیرے دور کریں گے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے مزید کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قیمتی اثاثہ اور ہمارا فخر ہیں، معاشی بحالی اورملکی ترقی کے لئے اوورسیز پاکستانی اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔

واضح  رہے کہ 21 اکتوبر کو 4 سال بعد وطن واپسی پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی دوبارہ تعمیر نو کریں گے، متحد ہو کر نیا پلان بنانا ہوگا، ڈبل اسپیڈ سے دوڑنا ہوگا، قومی وقار کو بلند کرنا ہوگا، بے روزگاری اور غربت کا خاتمہ کرنا ہوگا، دنیا کے ساتھ تعلقات استوار کرنا ہوں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے بھی آگے بڑھنا ہوگا، ملک برباد ہوچکا، اب غلطی کی گنجائش نہیں، سیاسی جماعتوں اور اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میرے دل کے اندر کبھی بھی انتقام کا کوئی جذبہ نہ لے کر آنا، میں اس قوم کی خدمت کرنا چاہتا ہوں، میں نے پہلے بھی خدمت کی ہے، اللہ مسلم لیگ ن کو اور بھی توفیق دے کہ خدمت کا سلسلہ جاری رکھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں