پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابات کے میدان میں اتریں گے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس میں زعماء و کارکنان کی ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔
سابق صدر مملکت آصف زرداری کے ہمراہ طارق مسعود آرائیں، حاجی علی حسن زرداری،غلام قادر چانڈیو ، قاضی محمد رشید بھٹی اور عاشق حسین زرداری بھی موجود تھے۔
آصف علی زرداری نے زعماء و کارکنان سے سیاسی حکمت عملی اور انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کارکنان کمر کس لیں، ہم بھرپور تیاریوں کے ساتھ انتخابات کے میدان میں اتریں گے،ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر پاکستان بچایا، ہم اب بھی ملک کو بچائیں گے، پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی جنگ میں صفِ اول کے سپاہی ہیں۔
عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا
عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے اہم فیصلہ کرلیا ہے،الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ آل پاکستان مسلم لیگ کا کوئی پارٹی عہدیدار نہیں، جماعت کا اب کوئی وجود نہیں، اے پی ایم ایل 4 سال سے پارٹی اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع نہیں کروا سکی۔آل پاکستان مسلم لیگ کو ڈی لسٹ کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ (اے پی ایم ایل) نے پارٹی رجسٹریشن کی منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔
درخواست میں اے پی ایم ایل نے عدالت عظمی سے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر پارٹی کی رجسٹریشن بحال کرنے کا حکم دیا جائے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















