Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے روانڈا کی سینیٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانکوئس زیویئر کی ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے اور اس حقیقت پر اطمینان کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی فورمز پر ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان روانڈا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان جنوری 2024 میں قاہرہ میں چوتھی پاک افریقہ ٹریڈ ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سنگل کنٹری نمائش کا انعقاد کر رہا ہے۔

 ڈاکٹر عارف علوی نے امید ظاہر کی کہ روانڈا کے تاجر بھی اس تقریب میں شرکت کریں گے تاکہ دونوں دوست ممالک کے درمیان کاروبار کی نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے معصوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کو اجاگر کیا اور غزہ میں مزید تباہی اور خونریزی روکنے کے لیے فوری جنگ بندی پر زور دیا جبکہ ملاقات میں وفد نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر صدر کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں روانڈا کی سینیٹ کے صدر ڈاکٹر کالندا فرانکوئس زیویئر نے کہا کہ روانڈا پاکستان کو ایک عظیم شراکت دار سمجھتا ہے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانا چاہتا ہے جبکہ روانڈا اسلام آباد میں اپنا سفارت خانہ کھولنے پر بھی غور کر رہا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں