Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملکی سیاست میں نئی ہلچل؛ ن لیگ نے بڑی وکٹیں گرادیں

باپ پارٹی کے سابق ارکان پارلیمنٹ مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما سردار ایاز صادق سے باپ پارٹی کے سابق وزراء اور رہنماؤں نے ملاقات کی۔

ملاقات کرنے والوں میں سابق وزراء سردار عبدالرحمان کھیتران، محمد خان لہڑی، مسعود لونی، نورمحمد دومڑ شامل تھے۔

سابق وزراء طور اتماخیل، ڈاکٹر ربابہ، غفور لہڑی، کریم نوشیروانی، دوستین ڈومکی، مجیب محمد حسنی بھی ملاقات میں شامل تھے، سابق صوبائی وزیر عاصم کرد گیکو نے ایاز صادق سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے شمولیت پر آمادگی کا اظہار کیا۔

مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی کوئٹہ آمد پر شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔

بلوچستان عوامی پارٹی کے دیگر رہنماؤں کی بھی ایاز صادق سے ملاقاتیں ہوئیں، صوبائی صدر ن لیگ جعفر مندوخیل نوابزادہ جنگیز مری اور لیگی رہنما راحیلہ درانی بھی ملاقات میں موجود تھیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں