نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی محمد سمیع سعید نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، محمد سمیع سعید کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی (این پی ایم سی)کا اجلاس ہوا جس میں اشیائے خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں متعلقہ وفاقی اور صوبائی حکام کو کو ہدایت کی گئی کہ عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اشیائے خوردونوش کی قیمتیں میں استحکام لائیں تاکہ عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
اجلاس کے دوران ادارہ شماریات کے حکام نے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں اور مہنگائی کے اعداد و شمار پر ایک تفصیلی بریفنگ دی جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا ، سندھ اور بلوچستان کے نمائندوں نے گندم، چینی اور دیگر ضروری اشیاء کی موجودہ پیداوار اور فراہمی کے بارے میں فورم کو آگاہ کیا۔
اجلاس میں کہا گیا کہ سپلائی چین کے نظام میں توازن کو برقرار رکھنے اور اس کی سخت مانیٹرنگ کے لئے ادارہ شماریات کی طرف سے بنائی جانے والی ایپ کی رسائی تمام صوبوں کو دے دی ہے تاکہ صوبوں میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کی نگرانی، صارفین کے لئے ان کی فراہمی اور قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکے۔
نگراں وزیر منصوبہ بندی نے صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے متعلقہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور مجسٹریٹس کو ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کارروائی کرنے کیلئے ہدایات کیں۔
اجلاس میں سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی اویس منظور سمرا ، چیف ادارہ شماریات ، چاروں صوبوں کے نمائندوں، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور دیگر متعلقہ شراکت داروں نے شرکت کی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















