ملک میں عام انتخابات کی تیاریوں کے معاملے پر ایف بی آر نے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردئیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فوکل پرسنزالیکشن کمیشن کو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی میں مدد کریں گے۔
چیف ریونیو اپریشنز ارشد نواز چھینہ، سیکرٹری ریونیو بجٹ بلال ضمیر فوکل پرسنز نامزد کردیے گئے ہیں
سیکنڈ سیکرٹری آئی آر اپریشنز صدف احسان، سیکنڈ سیکرٹری آئی آر جورسڈکشن سہیل عباس فوکل پرسنز نامزد کردیے گئے ہیں۔
سیکنڈ سیکرٹری آئی آر لیٹیگیشن علیشبہ آصف بھی پانچ رکنی فوکل پرسز میں شامل ہیں۔
تمام فیلڈ فارمیشنز سربراہان کودو افیسرز پر مبنی ایک ٹیم نامزد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے، تمام نامزد ٹیمیں ایک کمشنر کی سربراہی میں اپنے علاقوں میں فوکل پرسنز کے طور پرکام کریں گی، فیلڈ فارمیشنز کی فوکل پرسنز کی ٹیمیں چیف ریونیو اپریشن کے ساتھ رابطے میں ہوں گی۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن اور صدر مملکت کو آج ہی انتخابات کی تاریخ کے تعین کا حکم دے دیا ہے، سپریم کورٹ میں انتخابات کی تاریخ کیلئے صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری تحریک انصاف اور دیگر درخواست گزاروں نے رجوع کیا تھا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے 90 روز کے اندر انعقاد سے متعلق کیس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن حکام کو حکم دیا تھا کہ الیکشن کمیشن صدر مملکت سے آج ہی مشاورت کرے اور عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرکے عدالت کو رپورٹ پیش کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















