پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے تحت مذاکرات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف وفد پر پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا، پاکستانی وفد کی قیادت نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر اور آئی ایف وفد کی قیادت مشن چیف ناتھن پورٹر نے کی۔
نگراں وزیر خزانہ شمشاد اختر نے اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت حکومتی کارکردگی، آئی ایم ایف مشن چیف کو معاشی بہتری کیلئے مالی اقدامات، ایف بی آر اصلاحات اور گردشی قرضوں میں کمی کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن چیف نے پہلی سہ ماہی میں حاصل کئے اہداف پر حکومتی کارکردگی کوسراہا۔
ناتھن پورٹر نے کہا کہ پاکستان نے مشکل شعبوں میں بہتری کیلئے اقدامات کئے ہیں، پاکستانی معیشت کو درست سمت پر گامزن کیلئے اقدامات جاری رکھے جائیں۔
اس موقع پر آئی ایم ایف کی جانب سے مالی تعاون پر نگراں وزیر خارجہ شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ معاشی بحالی کیلئے آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر اصلاحات کو آگے بڑھائیں گے۔
یاد رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا وفد پاکستان پہنچ گیا، مشن کے ارکان کی فلائٹ رات 1 بج کر 40 منٹ پر لینڈ کی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف مشن میں 8 افراد شامل ہیں جو اقتصادی جائزہ کیلئے پاکستان پہنچے ہیں، مذاکرات میں وزارت خزانہ میں قائم آئی ایم ایف آفس کے 2 لوگ شریک ہوں گے، مجموعی طور پر 10 افراد 15 تاریخ تک پاکستانی معاشی ٹیم سے مذاکرات کریں گے۔
آئی ایم ایف وفد سے اقتصادی جائزے پر مذاکرات کیلئے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ مرتب کر لی ہے، 11 وزارتوں اور اتھارٹیز کی طے شدہ اہداف پر مکمل عملدرآمد اور جزوی عملدرآمد رپورٹ بھی تیار کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ، ایف بی آر، وزارت انرجی، وزارت پٹرولیم نے اہداف پر عملدرآمد کیا، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، وزارت منصوبہ بندی، پیپرا نے بھی اہداف مکمل کیے، آئی ایم ایف کیساتھ کامیاب اقتصادی جائزہ مکمل ہونے پر 71 کروڑ ڈالر کی قسط ملے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















