انتخابی تاریخ کے اعلان کے بعد ایم کیو ایم پاکستان نے انتخابی سرگرمیوں میں مزید تیزی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق انتخابی سرگرمیوں کے سلسلے میں ضلع جنوبی برنس روڈ ٹاؤن میں بڑی کارنر میٹنگ منعقد کی جائے گی، کارنر میٹنگ بروز ہفتہ رات 8 بجے برنس روڈ پر منعقد ہوگی۔
ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کارنر میٹنگ کے حوالے سے ذمہ داران اور کارکنان نے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دیں، کارنر میٹنگ کیلئے کارکنان میں جوش و خروش، گھر گھر رابطہ مہم شروع ہوگی۔
ذرائع ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق کل سے تمام بڑے رہنماؤں کو گراؤنڈ پر اترنے کی ہدایت کردی گئی، برنس روڈ ٹاؤن ہر قسم کے حالات میں ایم کیو ایم کا مضبوط گڑھ ریا ہے، آئندہ الیکشن میں ایم کیوایم 2018 میں چھینی گئی تمام نشستیں واپس لے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















