اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے لندن کے علاقے ہونسلو کے میئر افضال کیانی نے ملاقات کی۔
ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کونسلر افضال کیانی کو لندن کے علاقے ہونسلو کا بلامقابلہ میئر منتخب ہونے پر مبارک باد دی۔
پرویز اشرف نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا بہت بڑا سرمایہ ہیں،ملک کی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کا کلیدی کردار ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور چیئرمین بلاول بھٹو نے ہمیشہ اوورسیز پاکستانیوں کی نمائندگی کی ہے، اوورسیز پاکستانی ملک کا بہتر تشخص اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کریں۔
ملاقات میں افضال کیانی نے کہا کہ پرتپاک استقبال پر اسپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کرتا ہوں،برطانیہ کی سیاست میں پاکستانی کمیونٹی کا کردار انتہائی اہم ہےجبکہ اوورسیز پاکستانی ہر شعبے میں ملک کی خدمت کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔



















