Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اربوں روپے خرچ کرنے والوں کو انتخابات سے پہلے بےنقاب کیا جائیگا، جاوید لطیف

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ اربوں روپے خرچ کرنے والوں کو انتخابات سے پہلے بے نقاب کیا جائے گا۔

سابق وفاقی وزیر جاوید لطیف نے ماڈل ٹاؤن لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم کسی سے انتقام نہیں لینا چاہتے، ہم ملک کو ترقی کرتا دیکھنا چاہتے ہیں، پاکستان میں آج کے چیلنجز بہت بڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو انتخابات سے پہلے بےنقاب کرنا چاہیے، نوجوانوں کو بتایا گیا یہ ریاست مخالف لوگ ہیں، ہمارے خلاف ذہن بنایا گیا کہ چور ڈاکو اور لٹیرے ہیں۔

جاوید لطیف نے کہا کہ اربوں روپے خرچ کرنے والوں کو بےنقاب کیا جائے گا، ملک میں منصفانہ انتخابات ملک کی ضرورت ہیں، سپریم کورٹ کے کل کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے تاریخ انتخابات کا اعلان کیا جسے قوم سراہتی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ کے بارے میں پوچھا جا رہا ہے جو عدالتی نظام میں تبدیلی سے ہی پوچھا جا رہا ہے، جس طرح دس سال ماسٹر مائنڈ کا نام نہ لیا تو کہیں اسے کٹہرے لاتے دس سال نہ لگ جائیں۔

لیگی رہنما نے کہا کہ فیض آباد دھرنے کا ماسٹر مائنڈ جنرل فیض تھا ماسٹر مائنڈ کے کہنے پر سی پیک بند کیا گیا، ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس گئے تو مقبوضہ کشمیر بھارت کو دے آئے اس ماسٹر کا نام قوم کے سامنے آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ جب ریاستی وسائل سے ذرائع ابلاغ استعمال کرکے ایک شخص کو کہہ دیا کہ نوازشریف نے اربوں روپے بھارتی اکاؤنٹ میں بھیجا وہ رقم جو ملک کا بجٹ بھی نہیں تھا اس کی وضاحت بھی نہیں آئی، کچھ لوگوں کی سوچ وہی رہی اداروں سے جو سہولت کاری دیتے رہے پھر کہتے الیکشن آزادانہ ہو۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ایک شخص جیل میں ہو اور اسے فائیو اسٹار ہوٹل کی طرح لگژری سہولیات دی جا رہی ہوں، کسی اور ملزم کو لگژری فرنیچر اور لاکھوں روپے کی مشینیں پہنچائی جا رہی ہیں اس سے پوچھا جاتا دیسی مرغی یا لاہور کی کڑاہی کھائیں گے، جیل کے تمام قیدیوں و ملزمان کو اسی طرح کی خوراک سہولتیں دی جائیں۔

انکا کہنا تھا کہ اگر ضرورت و دباؤ سے پی ٹی آئی چیئرمین کو سہولتیں میسر ہیں تو یہ مسئلے پہلے بھی کئی بار دیکھے کئی پہلوانوں کو اکٹھا کرکے نوازشریف کے خلاف کھڑا کیا جاتا رہا ہے، آج گلی کوچوں میں محنت مزدوری کرنے والا جانتا ہے کون کون کس وقوعہ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

جاوید لطیف نے کہا کہ قوم کی خواہش ہے جو عدل میں اچھی فضا و امید ملی ہے وقت ضائع نہ ہو خدا کے لئے ان ماسٹر مائنڈ تک پہنچنے کا آئینی قانونی تقاضے کے لئے فیصلے آنے شروع ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوئی اندر رہے اور ہم الیکشن اکیلے لڑیں تو ماسٹر مائنڈ کو سزا ملنی چاہیے، تو کسی کی خواہش عالمی دباؤ ہے، اس دباؤ پر کسی پہلوان کو سامنے لانا ہے جو کیا ہے اسے بے نقاب کر دیں فیصلے سنا دیں مگر جو کہتے پاپولر کو الیکشن تک فیصلے سنائیں، گھوڑا اور گھوڑے کا میدان سب پتہ چل جائے گا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں