Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت یو این ایف پی اے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

 وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نےکہا ہے کہ حکومت یو این ایف پی اے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق سے کنٹری ڈائریکٹر یو این ایف پی اے کی وفد کے ہمراہ ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں یو این ایف پی اے کی طرف سے وزیراعظم آزاد کشمیر کو  تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

یواین ایف پی اے آبادی میں کنٹرول, کم عمری کی شادی جیسے امور پر کام کر رہی ہے، ادارہ پیدائش کے وقت شرح اموات میں اضافہ اور دیگر منصوبوں پر  بھی کام کررہا ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے یو این ایف پی اے کیلئے خصوصی کنٹیکٹ گروپ کی تشکیل کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت یو این ایف پی اے کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

ملاقات میں وزیر حکومت اظہر صادق، چیف سیکرٹری آزادکشمیر داؤد محمد بڑیچ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات  فیاض علی عباسی بھی موجود تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں