جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ڈی آئی خان میں بم دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ بے گناہ اور معصوم قیمتی جانوں کی شہادت پر افسوس ہے، متاثرہ خاندانوں کے دکھ درد میں برابر کا شریک ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بے گناہ شہریوں پر حملہ کرنے والے پاکستان اور اسلام کے دشمن ہیں، واقعے کی فوری تحقیقات کرکے مجرموں کو سزا دی جائے۔
مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے وہ جب چاہتے ہیں کسی پر حملہ آور ہوجاتے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ دعا کرتا ہوں کہ اللہ شہداء کی قربانیوں کو قبول فرمائے اور ان کے درجات بلند فرمائے جبکہ اللہ کریم لواحقین کو صبر جمیل دے اور زخمیوں کو جلد صحت عطاء فرمائے۔
ڈیرہ اسماعیل خان ؛ ٹانک اڈہ کے قریب زور دار دھماکا، 5 افراد جاں بحق
ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹانک اڈہ کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 5 افراد کی جاں بحق ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹانک اڈہ پر پولیس وین کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہو گئی ہے جبکہ دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
پولیس نے بتایا کہ ٹانک اڈہ پر پولیس کی نفری لے جانے والی گاڑی پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 5 افراد کی جاں بحق جبکہ ایک ٹریفک پولیس اہلکار اور خاتون سمیت 21 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق تمام زخمیوں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، تاہم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد میں معرزق، عبدالحمید، اسحاق، قدرت اللہ، ناصر، یاسمین، شیرین، قمر زمان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 2 خواتین، ایک بچی اور ڈگری کالج کی 3 طالبہ بھی شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دھماکے میں جاں بحق افراد کی عمریں 15سے بیس سال ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں ہونے والے دھماکے کی سی ٹی وی فٹیج بول نیوز کو موصول ہوگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جیسے ہی دھماکے خیز مواد موٹرسائیکل پولیس کی وین کے قریب سے گزری زوردار دھماکہ ہو گیا، جس کے بعد بھاگ دوڑ مچ گئی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















