Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو کرپشن کے الزام میں بنی گالہ اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسد قیصر گھر پر تھے جب پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکار گھر آئے اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی کو گرفتار کرکے لے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد قیصر کو گرفتاری کے بعد نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا،  پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر پر خاں میڈیکل کالج صوابی کے لیے طبی آلات کی خریداری میں کرپشن کا الزام ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں