Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خیبرپختونخوا : دہشتگردی کے 3 مختلف واقعات، 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 زخمی

خیبرپختونخوا میں تین مختلف واقعات میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 زخمی اور 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختونخوا میں تین مختلف واقعات پیش آئے، پہلے واقعے میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے روڑی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی شناخت ٹی ٹی پی کے خودکش بمبار اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، جو علاقے میں دہشت گردی کے بڑے واقعہ کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع لکی مروت میں دوسری کارروائی میں ایک دہشت گرد مارا گیا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران گوجرانوالہ کے 37 سالہ نائیک ظفر اقبال اور غذر کے 30 سالہ سپاہی حاجی جان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایک اور واقعہ میں ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں ایک دیسی ساختہ بم پھٹ گیا جس کے نتیجے میں میرپور خاص کے 39 سالہ حوالدار شاہد اقبال شہید ہوگئے، علاقے میں موجود ممکنہ دہشت گرد کو ختم کرنے کے لئے سینی ٹائزیشن آپریشنز کئے گئے۔

آئی ایس پی آر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں