نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے نیپال میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں اور دعائیں نیپال کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں، گزشتہ روز نپیال میں زلزلے سے قیمتی جانوں اور املاک کا نقصان ہوا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان اس مشکل وقت میں نیپال کے ساتھ کھڑا ہے، ہم زلزلہ متاثرین کی ہر ممکن مدد کے لیے تیار ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















