Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

عمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن نے عمرہ کرایوں میں 6 ہزار روپے تک فوری کمی کا اعلان کردیا جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ  لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کی کمی کے بعد 87 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگیا۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کراچی اور کوئٹہ سے عمرہ کرایہ 6 ہزار روپے کم ہوکر 79 ہزار روپے علاوہ ٹیکس ہوگا۔

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز ترجمان کا کہنا ہے کہ عمرہ کرایوں میں تقریباً 20 ڈالر کمی کی گئی ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور، اسلام آباد، سیالکوٹ، پشاور، ملتان اور فیصل آباد سے جدہ کیلئے دو طرفہ کرایہ 93 ہزار روپے جبکہ کراچی اور کوئٹہ سے کرایہ 85 ہزار روپے تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں