پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر پیر مصور خان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے اور ضلعی صدر پیر مصور خان کو لیویز نے گھر پر چھاپے کے دوران گرفتار کیا۔
یاد رہے کہ انصاف یوتھ ونگ نے آج مالاکنڈ کی تحصیل درگئی میں ریلی کی کال دی تھی۔ جس کی قیادت سابق ایم این اے جنید اکبر اور سابق ایم پی اے پیر مصور خان غازی نے کرنی تھی۔
تاہم مالاکنڈ لیویز کی بھاری نفری ضلعی صدر پیر مصورخان غازی کے حجرے میں داخل ہوگئی اور انہیں حراست میں لے لیا گیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















