Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتحابات؛ پرائیویٹ ٹیچرز الیکشن پر ڈیوٹی سرانجام دیں گے

عام انتحابات میں نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی بھی خدمات حاصل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم نے محکمہ تعلیم سے رجسٹرڈ سکولوں کے اساتذہ کی فہرستیں مانگ لی ہیں اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر جہلم کا محکمہ تعلیم کے نام مراسلہ بھی بول نیوز نے حاصل کر لیا ہے۔

مراسلے میں لکھا گیا کہ عام انتخابات میں پولنگ سٹیشنز پر تعیناتی کیلئے اساتذہ کی فہرست فراہم کی جائے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق انتخابی ڈیوٹی کیلئے صرف سرکاری افسران و ملازمین کی خدمات حاصل کی جا سکتی ہیں، الیکشن ایکٹ 2017 کی سیکشن 53 کے تحت صرف سرکاری و نیم سرکاری اداروں سے ہی عملہ لیا جا سکتا ہے، محکمہ تعلیم جہلم نے پرائیوٹ سکولوں سے اساتذہ کا مکمل ڈیٹا منگوا لیا ہے، پرائیوٹ سکولوں کی انتظامیہ نے آن لائن فارم فل کرنا شروع کردیے۔

 

8 فروری 2024 کوعام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے8 فروری 2024 کوعام انتخابات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، عام انتخابات کا اعلان الیکشن ایکٹ کے سیکشن 57 کے تحت کیا گیا۔

سپریم کورٹ نے 90 دن میں انتخابات کیلئے دائر درخواستیں نمٹا دیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے صدرمملکت سے مشاورت کے بعد متفقہ طورپرآٹھ فروری دوہزارچوبیس کو عام انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات آٹھ فروری کوکرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے انتخابات کے سیشکن 57 کے تحت آئندہ عام انتخابات کرانے کا نوٹفکیشن جاری کیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں