Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کا فائدہ عوام تک نہ پہنچائے جانے کا انکشاف

پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار کا فائدہ عوام تک نہ پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا فارمولا بول نیوز نے حاصل کر لیا۔

دستاویز کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور ریفائنریز ہائی اسپیڈ اور پیٹرول ایکس ریفائنری ریٹ دیں گی، گلف مارکیٹس کے ریٹ پر قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، کرائے اور دیگر چارجز پاکستان اسٹیٹ آئل کے چارجز کے مساوی ہونگے، ایکسچینج ریٹ بھی قیمتوں کیلئے پی ایس او کے مطابق ہو گا، پی ایس او کی آخری ایل سی کھلنے کے ریٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ کا تعین ہو گا۔

فارمولے کے تحت کسٹم ڈیوٹی حادثاتی چارجز بھی عائد کئے جائینگے، ایکس ریفائنری قیمت کے علاوہ آئی ایف ای ایم چارجز ڈسٹربیوشن ڈیلر مارجن بھی عائد ہو گا، پیٹرولیم لیوی اور سیلز ٹیکس بھی قیمتوں کے تعین کے فارمولے میں شامل ہے، مقامی سطح پر ڈیزل اور پیٹرول کی لاگت کتنی رہی فائدہ عوام کو نہیں دیا جاتا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین ای سی سی/ کابینہ کے منظور کردہ قیمتوں کے پیرامیٹرز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔

حکام پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی سابق ریفائنری/درآمدی قیمتیں عرب خلیجی مارکیٹ کی 15 دنوں کی اوسط ایف او بی قیمتوں کی بنیاد پر طے کی جاتی ہیں، مقامی صارفین کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے مذکورہ بنیادی قیمت میں درآمدی چارجز/مارکیٹنگ چارجز اور سرکاری ٹیکس بھی شامل کیے جاتے ہیں، ہمیں اپنے خام تیل کا تقریباً 75% درآمد کرنا پڑتا ہے، 70% پیٹرول اور 38% ڈیزل۔

پیٹرولیم ڈویژن کے حکام کا کہنا ہے کہ مقامی ریفائنریوں کی طرف سے تیار کردہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بھی درآمدی پیٹرولیم مصنوعات (درآمد برابری کی قیمت) کی قیمتوں پر مبنی ہوتی ہیں، تیل کی بین الاقوامی قیمتوں میں کوئی بھی اضافہ براہ راست خام تیل/پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد کی لاگت کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ قیمتوں پر بھی اثر انداز ہوتا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں