Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات؛ مسلم لیگ ن کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری

لاہور: عام انتخابات کیلئے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد مسلم لیگ (ن) کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں، تاہم مسلم لیگ ن کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ کے لئے امیدواروں کا درخواستیں جمع کروانے کا آج پانچواں روز ہے، تاہم درخواست جمع کروانے کا سلسلہ 10نومبر تک جاری رہے گا۔

مسلم لیگ (ن) کے لاہور میں مرکزی پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن دوخواست وصول کی جا رہی ہیں۔

 پارٹی کی جانب سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار کے لئے ایک لاکھ روپے ٹکٹ فیس اور قومی اسمبلی کے امیدوار کے لئے دو لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر کی گئی ہے جبکہ مخصوص نشستوں کے امیدواروں کو بھی یہی فیس ادا کرنا ہو گی۔

چند روز قبل پاکستان مسلم لیگ ن نے قومی اور صوبائی اسمبلی کے لیے ایک فارم جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ن لیگ کی ٹکٹ کے خواہش مند 10 نومبر تک فارم بمعہ فیس جمع کروا سکتے ہیں، ن لیگ کی قومی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کے لئے دو لاکھ روپے ٹکٹ فیس مقرر کی گئی ہے، صوبائی اسمبلی کی جنرل اور مخصوص نشست کی ٹکٹ کے خواہشمند کو ایک لاکھ روپے فیس ادا کرنا ہوگی۔

فارم میں کہا گیا تھا کہ مخصوص نشست کے لئے نامزد امیدواروں کو دو لاکھ روپے اضافی بھی جمع کروانے ہوں گے، درخواست بمعہ بینک ڈرافٹ پاکستان مسلم لیگ ن کے لاہور سیکرٹریٹ بذریعہ کوریئر یا خود جمع کروانا ہو گی، پارٹی ٹکٹ کی فیس کے لئے کراس چیک قابل قبول نہیں ہوگا، مسلم لیگ ن کے حصول ٹکٹ فارم میں اقرار نامہ بھی شامل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ درخواست گزار کو قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرنا لازمی ہے، پارٹی ٹکٹ ملنے یا نہ ملنے کی صورت میں پارٹی ڈسپلن کی پابندی کرنا ہوگی، مرکزی اور صوبائی قیادت کے احکامات اور ہدایات پر عمل کرنا ہوگا، جماعتی سرگرمیوں کے ساتھ ن لیگ کی کامیابی کے لئے بھرپور کوشش کرنا ہوگی، فارم میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے معیارات پر بھی پورا اترنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اقرار نامہ فارم میں لکھا گیا تھا کہ درخواست گزار قانون کی کسی نااہلیت کی زد میں نہ آتا ہو، فارم میں بحالی جمہوریت کے لئے امیدوار کی خدمات کی تفصیل کا اندراج بھی لازمی قرار دیا گیا تھا جبکہ سابقہ انتخابی کارکردگی، حلقہ، پوزیشن اور پارٹی کی بھی تفصیلات دینا ہوں گی۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن اعلان کر چکا ہے کہ جنوری کے آخری ہفتے میں انتخابات کرائے جائیں گے جبکہ سپریم کورٹ میں 11 فروری کی تاریخ سامنے آئی تاہم صدر سے مشاورت کے بعد 8 فروری کی تاریخ پر اتفاق ہوا۔

قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات 8 فروری کو کرائے جائیں گے جس کا الیکشن کمیشن کی جانب سے باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں